بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چودہویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی
پر عمل کے دوران چین ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔ اقتصادی و معاشرتی شعبے کے ماہرین کے
سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں انہوں نے نشاندہی کینیا ترقیاتی ڈھانچہ بند اندرونی گردش
کی بجائے کھلی اندرونی و بیرونی گردش کا حامل ہوگا۔عالمی معیشت میں چین کی حیثیت بڑھتی جا ئے گی اور
اس کا عالمی معیشت کے ساتھ رابطہ بھی قریب تر ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے لیے
فراہم کئے جانے والے مواقع زیادہ ہوں گے اور چین بین الاقوامی اشیاء اور وسائل کے لیے ایک پرکشش
منزل ہوگا۔شی جن پنگ نے سائنس و ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس ضمن میں عالمی تعاون
پر بھی زور دیا۔