لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کی۔
عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر کے پرویز الٰہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے، علاوہ ازیں عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا ایڈووکیٹ کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کر لئے۔عدالت نے سماعت 31مارچ تک ملتوی کر دی۔








