چودھری نثار 158

چودھری نثار کی شہبازشریف سے کوئی ملاقات طے نہیں ،حکومت کا ذاتی فیصلہ ہے چودھری نثار کو حلف نہیں اٹھانے دینگے ‘عظمی بخاری

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چودھری نثار پارٹی چھوڑ چکے ہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ان کا ذاتی فیصلہ تھا کہ ہائوس میں نہیں آئیں گے اب آ گئے ہیں،حکومت کا ذاتی فیصلہ ہے کہ چودھری نثار کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے،ہم ایک سو چھیاسٹھ لوگ ہیں پانچ لوٹے بھی ہیں ،چودھری نثار کی شہبازشریف سے کوئی ملاقات طے نہیں اور نہ ہی ہوگی،پنجاب کے چابی والے کھلونے بزدار نارروال گئے اسی ہسپتال کا دورہ کیا جسے شہباز شریف نے بہترین بنایا،عثمان بزدار نے لاہور نارروال ساہیوال میں اربوں روپے کے پیکجز متعارف کروا رہے ہیں ،پنجاب میں وزرا ء اپنے محکموں کے جوابات نہ دینا چاہتے نہ خود آنا چاہتے ہیں ۔عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر قانون کو خط لکھا گیا وزیر معدنیات کے سوالات کے جوابات عمار یاسر کے بجائے راجہ بشارت دیں گے۔عمار یاسر کے اختلافات سامنے آ گئے۔

ہیلتھ کارڈ نوازشریف نے دو ہزار پندرہ میں متعارف کروایا ۔تونسہ کا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تین وینٹیلیٹر ہیں جو کام ہی نہیں کررہے وزیر اعلی وہاں ہیلتھ کارڈ کو فروخت کررہے ہیں ۔عثمان بزدار لکھا ہوا خبرنامہ پڑھ رہے ہیں ڈیلیور کرنا پتہ نہیں کب سیکھیں گے۔فردوس عاشق اعوان عثمان بزدار کو نیوٹن اور نیل آرمسٹرام بنا دیں گے اس طرح ترقیاں نہیں ہوتیں ،بلدیاتی انتخابات کو چیف سیکرٹری پنجاب کو سپریم کورٹ رجسڑی میں چیلنج کیا ہے۔سرکاری ملازمین کو کیوں سامنے لاتے اور کام کرواتے ہیں پنجاب حکومت وزیر کے ذریعے چیلنج کرتی ،آپ کو تین سال سے چیلنج کررہے ہیں بلدیاتی انتخابات کروا کر دیکھیں ضمنی انتخابات میں کیا حشر کیا۔انہوںنے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کو دو سال اختیارات پر شب خون مارا سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود اختیارات واپس نہیں دے رہے۔عثمان بزدار تین سال بعد سو کر اٹھ گئے ہیں ۔ظل تباہی نے معیشت سیاست خارجہ امور اندورنء معاملات میں تباہی کی،ظل تباہی کرونا کے اربوں روپے کھا گیا اب آڈیٹر جنرل کو کہاجارہا کرونا امداد کی رپورٹ کو شائع نہ کیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ کرونا ویکسین پر جو خیرات دوسرے ملکوں سے ملی اسے بھی ہم پر خرچ نہیں کیا گیا ظل تباہی وہ بھی کھا گیا۔تین سال سے لوگ رو رہے ہیں عمران خان اس بچے کی طرح ہیں جو فیل ہونے پر جعلی رپورٹ لاکر دکھاتاہے۔شوکت ترین وزیر خزانہ نے چارج سنبھالتے ہی چورج شیٹ کر دیا کہ آپ نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔عمران خان کے پاس جادو کا چراغ رگڑ کر ملکی معشیت تین اعشاریہ تین ہو گئی ہے ۔دو ہزار سترہ میں بیس کروڑ ملکی آبادی تھی ایک کروڑ لوگ کھا گئے۔ا نہوںنے کہا کہ فی کس آمدن انیس کروڑ کی آبادی سے آمدنی نکالی ۔کرونا ویکسین خیرات اور آبادی بھی عمران خان کھا گیا ہے۔وزیر غلط اطلاعات فواد چودھری کو نظر نہ آیا فلسطین پر نوازشریف نے کتنے بیانات دئیے۔شرم چھو کر گزری نہیں ووٹ چور خیرات کھانے کے بعد عمران خان نے ہمیں سعودی عرب سے خیرات کے چاول دئیے۔

انیس ہزار چاولوں کی بوریاں عوام کو دیں نہ جانے کب تک چاول کھائیں گے۔زراعت پر کوئی بحث کو تیار نہیں بہت کچھ ہو رہا ہے۔بزدار چند پھیرے اور پروٹوکول کے مزے لے لیں آخری ڈیڑھ سال میں صوبے کی حالت نہیں بدل سکتے۔انہوںنے کہاکہ پھونکوں سے عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے ہیں ،تمام چھتیس ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شہباز حکومت نے سٹیٹ آف دی آرٹ بنائے ،تمام ہسپتالوں میں لیبارٹریز بنائیں ۔عقل کے اندھوں نے پی کے ایل آئی کو تباہ کر دیا ۔چودھری نثار پارٹی چھوڑ چکے ہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ان کا ذاتی فیصلہ تھا کہ ہائوس میں نہیں آئیں گیاب آ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا ذاتی فیصلہ ہے کہ چودھری نثار کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے،ہم ایک سو چھیاسٹھ لوگ ہیں پانچ لوٹے بھی ہیں ۔چودھری نثار کی شہبازشریف سے کوئی ملاقات طے نہیں اور نہ ہی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں