اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چودھری نثار آزاد امیدوار ہیں، ان کا ن لیگ سے تعلق نہیں ،پیپلز پارٹی شوکاز کا جواب دے پھر پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ ہوگا، ہر طبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، لوگ تباہ حال ہو گئے، حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، جھوٹ بول کر ترقی کے اعداد و شمار دیئے جارہے ہیں، شہباز شریف کا رول اپوزیشن لیڈر کا رول ہے وہ اس کو نبھا رہے ہیں، پارلیمٹیریز کا ڈنر تھا میں پارلیمنٹرینز نہیں، میرا ہر جگہ موجود ہونا بھی ضروری نہیں، شہباز شریف کے بارے میں ہر بات کو چپقلش بنانا چھوڑ دیں، جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں ۔
منگل کو نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف کوئی نیا اپوزیشن اتحاد نہیں بن رہا ہے، پی ڈی ایم پہلے سے موجود ہے اور پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا کہ ماہ رمضان کے بعد میٹنگ ہونی ہے جو آجکل میں ہونے والی ہے، پی ڈی ایم دوبارہ بیٹھے گی اور اپنا فیصلہ کرے گی کہ آئندہ کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد کےلئے ہمیں نمبرز کی ضرورت نہیں ہے جہاں سے پہلے ہی نمبرز ہمارے زیادہ ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ لوگ چار سال منصوبے بنا رہے ہیں لیکن بدنیتی سے کیا ہوا سارا کام آپ کے سر پر ہی آئے گا اور ان کے سر پر آرہا ہے، پوری دنیا دیکھ رہی ہے، مسلم لیگ نون کو ان لوگوں کی پلاننگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے بارے میں میرے اور پی ڈی ایم کے موقف کو پیش کیا تھا، پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہوا تھا اور اس کا جواب ابھی تک نہیں آیا ، جب وہ جواب آئے گا تب بیٹھ کر دیکھیں گے کہ وہ کتنا موثر جواب دیا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے بالکل درست بات کی تھی جو لوگ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کی اپوزیشن جماعتوں کو عشائیے دینے سے کنفیوژ کررہے ہیں ان کو یہ بتا دوں کہ وہ پی ڈی ایم کا عشائیہ نہیں تھا، وہ بطور اپوزیشن لیڈر اپنی ذمہ داری ادائیگی کی تھی، بجٹ سیشن کے حوالے سے پلاننگ کی تھی، اس سے پی ڈی ایم کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، پی ڈی ایم کا موقف آج بھی وہی ہے جو شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی گروتھ کے حوالے سے جھوٹ دیکھایا ہے، جو ان کے اپنے لوگ ہی ماننے کو دیکھنے کو تیار نہیں ہیں، اگر انہوں نے گروتھ دیکھنی ہے تو میرے ساتھ لوگوں کے پاس چلیں اور غریب کا گھر کریانہ سٹور، سبزی منڈی چلیں تب حالات دیکھیں کہ وہ کس طرح رہ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار کا مسلم لیگ نون سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کے بارے میں سوال مجھ سے پوچھنا غیر ضروری ہے۔
شہزاد اکبر کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کسی ایسے انسان کے حوالے سے مجھ سے بات کی جائے جس کی بات کی کوئی کریڈیبلٹی ہو، جس کی اپنی بھی کوئی قانونی حیثیت ہو، ایسے لوگوں کے بارے میں سوال نہ کیا کریں جس کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مریم نواز نے سوال پر کہا کہ میاں شہباز شریف کی موجودگی وہاں میری موجودگی ضروری نہیں ہے اور اس بات کو ایشونہ بنایا جائے تو بہتر ہے۔