چودھری شجاعت 260

چودھری شجاعت، پرویز الہی اور مونس الہی کا بلوچستان زلزلے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین اور ہلاک شدگان کیلئے فوری معاوضے کا اعلان کیا جائے ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہینے کہا کہقیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،جبکہ ناگہانی آفت سے متاثر ہونے والوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے ، فوری طبی امداد کیلئے ایئر ایمبولینس کا استعمال کیا جائے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی نے کہا کہ زلزلہ زدگا کیلئے کھانے پینے کا فوری انتظام کیا جائے بلوچستان حکومت ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی امداد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں