چوتھی اسپیکرز کانفرنس

چوتھی اسپیکرز کانفرنس،کشمیر تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) ترکی میں ہونے والی چوتھی اسپیکرز کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ،پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی،کانفرنس میں “دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی رابطے کو مضبوط” بنانے پر غور کیا گیا۔

اسپیکر کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، کشمیر تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر اتفاق، تمام ریاستوں کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سیاست سے گریز کرنے پر زور دیا ، اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں شامل ممالک ایف اے ٹی ایف پر یکجا موقف اپنائیں گے،

ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لیے کووڈ 19 ویکسین کی با آسانی دستیابی پر زور دیا ،ویکسین کی کمزور طبقات تک رسائی یقینی بنائی جائے، اسپیکر کانفرنس میں افغانستان، چین ایران ،عراق اور پاکستان کے پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔