اسدعمر

چنیوٹ کے غیور عوام غلامی کو مسترد کرتے ہیں،اسدعمر

چنیوٹ (رپورٹنگ آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ چنیوٹ کے غیور عوام غلامی کو مسترد کرتے ہیں، موجودہ حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ عوام غیرت مند قوم ہے ، یہ عوام اللہ کے سوا کسی کے سامنے سرجھکانے والے نہیں ہیں۔

منگل کے روز چنیوٹ میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ امریکا کو اپنی سرزمین دینگے تو کپتان کا جواب تھا کہ ایبسلوٹلی ناٹ ، ہم سنتے آرہے ہیں کہ پاکستان کے وسائل کم ہے ، کمزور ملک ہے ، طاقتور ملک کے سامنے سرنیچا کرکے زندگی گزارنی ہے ، پاکستان کمزور نہیں بلکہ اللہ نے ہمیں سب کچھ دیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ بدقسمتی سے جو حکمران ملک میں مسلط ہیں، وہ کمزور اور بزدل ہیں، مسلط حکمران ، بیرونی طاقتوں کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے ، ان حکمرانوں کو صرف اپنے لوگوں پر ظلم کرنا آتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ کھانے کو پیسے نہیں اور 46کروڑ کا بجٹ پاس کرایا ہے ، کہہ رہے ہیں کہ 46کروڑ روپے کے گولے خریدنے ہیں، اپنے عوام پر گولے برسانے کیلئے خریدنے ہیں ڈوب مرو۔ کپتان جب وزیراعظم تھا ،تاریخ کی سب سے زیادہ فصل پیدا ہوئی کپتان کی پالیسیوں سے کسان کو اس کا جائز حق مل رہا تھا ۔

یہ لوگ اپنی کرسی اور حرام کی دولت بچانے میں لگے ہوئے ہیں،یہ تحریک قوم کے مستقبل کیلئے ہے ، سب سے اسلام آباد پہنچنا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ فور پر انتخابات کرائیں۔