سینیٹر فیصل جاوید

چند ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے، فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ چند ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ اب باری ہے کراچی کی! ماشااللہ جس طرح یہ قوم اپنے حق کے لیے امپورٹڈ حکومت کیخلاف نکل رہی ہے اس سے واضح ہے کہ پاکستان میں اب جلد انتخابات ناگزیر ہو گئے۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ قوم کی آواز فوری انتخابات، انشا اللہ اگر عوام کا ساتھ ایسے ہی رہا تو آج سے چند ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔