اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چند سیاسی یتیم واقعہ مچھ کو اپنی سیاست کےلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گھٹیا سیاست چمکانے کےلئے کرپٹ کردار، سلامتی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے مچھ واقعہ پر بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ قومی سانحہ ہے، قوم کو متحد ہو کر ایسے سانحات کا مقابلہ کرنا چاہیے، وزیراعظم نے نہ صرف متاثرین سے اظہار افسوس کیا بلکہ ہر ممکن مدد کا حکم بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند سیاسی یتیم واقعہ کو اپنی سیاست کےلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ گھٹیا سیاست چمکانے کےلئے کرپٹ کردار سلامتی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے حواری ایسے کسی واقعے کے منتظر رہتے ہیں تا کہ سیاست کرسکیں، انہوں نے کہا کہ لاہور ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار ڈھٹائی سے سانحہ مچھ پر سیاست کر رہے ہیں