شہباز اکمل جندران۔۔۔
لاہور کی سول عدالت نے چغتائی لاہور لیب کے خلاف ایک مقدمے میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر چغتائی لاہور لیب کے ایم ڈی ڈاکٹر سہیل چغتائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
اور ملزم کو 8 اپریل کو طلب کرلیا ہے
اس سے قبل عدالت نے ڈاکٹر سہیل چغتائی کو مدعی ڈاکٹر محمد نذیر کے کلاف کسی مدعا علیہ کے خلاف کسی بھی قسم کہ کارروائی سے روک دیاتھا۔
عدالت کے روبرو مقدمہ کے مدعی ڈاکٹر محمد نذیر نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 4 مئی 2001 کو چغتائی لاہور لیب کی فرنچائز حاصل کی اور ہر ماہ آمدن کا 40 فیصد حصہ چغتائی لاہور لیب کو ادا کیا۔تاہم اب اس کی فرنچائز کو ختم کر دیا گیا ہے۔عدالت مدعا علیہ کو اس غیر قانونی عمل سے روکے۔
جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے چغتائی لاہور لیب کی انتظامیہ کو مدعی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی اور فرنچائز ختم کرنے سے روک دیا اور مقدمے کی سماعت اگلی پیشی تک تک ملتوی کردی۔