طارق فضل چودھری 49

چترال واقعہ تکلیف دہ، متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں’ طارق فضل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ چترال میں ہلاکتیں انتہائی تکلیف دہ ہیں، ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے لوئر چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔طارق فضل چودھری نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس المناک سانحہ پر سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل نصیب کرے۔

ادھر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں 9افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع سب سے بڑا المیہ ہے اور اس طرح کے حادثات سب کے لئے صدمے کا باعث ہیں، گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ شدید موسمی صورتحال کے پیشِ نظر عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں