اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) گزشتہ 5 سال کے دوران چاول کی پیداوار میں 6 لاکھ ٹن سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2019-20ء کے مطابق مالی سال 2015-16ء کے دوران چاول کی پیداوار 69 لاکھ ایک ہزار ٹن رہی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران چاول کی پیداوار 74 لاکھ 10 ہزار تن تک بڑھ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران چاول کی پیداوار 68 لاکھ 49 ہزار ٹن رہی تھی جبکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران چاول کی سب سے زیادہ پیداوار مالی سال 2017-18ء میں حاصل ہوئی تھی اور اس دوران پیداوار 74 لاکھ 50 ہزار ٹن تک پہنچ گئی تاہم مالی سال 2018-19ء کے دوران چاول کی 2 لاکھ 48 ہزار ٹن کمی واقع ہوئی اور مجموعی پیداوار 72 لاکھ 2ہزار ٹن تک کم ہو گئی۔
اقتادی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران چاول کی پیداوار میں 2 لاکھ 8 ہزار ٹن اضافہ ہوا اور چاول کی پیداوار 74 لاکھ 10 ہزارتک بڑھ گئی ۔ اس طرح گزشتہ پانچ سال کے دوران چاول کی ملکی پیداوار میں 6 لاکھ 9 ہزار ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔