ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 71سال کی ہوگئیں لیکن اب بھی وہ مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے کردار زندہ و جاوید ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ ریکھا کیلئے جنم دن کی مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔ ساتھی فنکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی دیرینہ سہیلی اور حسن کی ملکہ ریکھا کے جنم دن پر ایسا جذباتی پیغام لکھا کہ مداحوں کے دل پگھل گئے۔ان دونوں کی دوستی کی مثال ویسے ہی دی جاتی ہے، مگر اس بار ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پر ریکھا کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے کھل کر ریکھا سے عشق کا اظہار کر دیا۔ہیما مالنی نے ریکھا کو خوبصورت، لازوال اور سدا بہار حسینہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی دوستی صرف فلموں تک محدود نہیں، بلکہ دونوں کی ماوں نے بھی ان کے فلمی سفر میں بڑا کردار ادا کیا۔
اداکارہ ہیما مالنی نے ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا کہ دونوں آج بھی آپس میں تمل زبان میں بھی گپ شپ کرتی ہیں!خدا ریکھا کو ہمیشہ خوش رکھے، اس کی زندگی مسکراہٹوں اور سکون سے بھری رہے۔صرف ہیما ہی نہیں، بلکہ شترو گھن سنہا نے بھی ریکھا کی تعریف میں ٹویٹ کرکے کہا کہ آئیے منائیں اس اسٹائلش، پراسرار، اور جادوئی دیوی ریکھا کا جشن۔درجنوں بلاک بسٹر فلمیں دینے والی ریکھا آج بھی اپنی خوبصورتی، پراسرار مزاج اور شاہانہ اسٹائل سے نئی اداکاراں کو مات دیتی ہیں۔مداحوں کا بھی کہنا ہے کہ ریکھا عمر نہیں، ایک فیلنگ کا نام ہے۔