چائے

چائے کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 7.05 فیصد کمی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چائے کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 7.05 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 15.6 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر 2023 میں چائے کی درآمدات کی مالیت 16.7 ارب روپے رہی تھی ۔

اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 1.1 ارب روپے یعنی 7 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔