بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے فلیگ شپ چینل سی سی ٹی وی ون نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں 2026 کےلئے چینل کے اعلیٰ معیار کے 60 سے زائد شاندار پروگراموں پر مشتمل فہرست جاری کی گئی۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق سی ایم جی کے فلیگ شپ چینل سی سی ٹی وی ون کے ناظرین کی تعداد میں مسلسل چار سالوں سے اضافہ ہو رہا ہے، چینل کی ناظرین ریٹنگ سولہ سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اور سال بھر میں ناظرین کی کل تعداد 1.061 ارب تک پہنچ گئی ہے۔
سال2026 چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے۔ سی سی ٹی وی ون ملک کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےمزید اعلیٰ معیار کے پروگرام تخلیق کرےگا اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کی ثقافتی بنیاد کو کو مستحکم کرنے کے لیے زیادہ خدمات سرانجام دےگا۔









