بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایک ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” جو اقوام متحدہ کے چائنیز ڈے کی تقریب کے حوالے سے تھا ،دنیا کے متعدد ملکوں میں کامیابی سے منعقد کیا گیا ۔اس ایونٹ میں سمندر پار چینی سیکھنے والوں کو سی ایم جی کے بہترین پروگرام دیکھتے ہوئے چینی زبان کی کشش اور اس کے لطف کو حاصل کرنے کا موقع ملا ۔متعلقہ ویڈیوز سی ایم جی کے ٹی وی چینلز، سی جی ٹی این کے بیرون ملک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بیرون ملک مین اسٹریم چینی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر کی جا چکی ہیں جنہیں اب تک 15 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
متعدد غیر ملکی ٹی وی اسٹیشنوں اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز جیسے شمالی امریکہ میں آئی ٹاک بی بی ، اسکوپر نیوز ایپ ،نے سی ایم جی کے تیار کردہ چینی زبان و ثقافت کے پروگراموں کی تشہیر اور نمائش کی ، جس سے دنیا بھر میں 120 ملین سے زیادہ صارفین تک رسائی حاصل ہوئی ۔
“گلیمرس چائینیز ” چائنا میڈیا گروپ کے اوور سیز پروگرامز میں ایک اہم ثقافتی سلسلہ ہے، جو چینی زبان و ثقافت کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھاتا ہے اور پروگراموں کی اعلی معیار کی نمائشوں اور نشریات، ثقافتی تجربے و تبادلے کے ذریعے دنیا کی متنوع ثقافتوں کی باہمی سیکھ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے.