چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد

چائنا میڈیا گروپ کے شعبہ اردو، پاکستان میں چینی سفارتخانے اورآل پاکستان چائنافرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں مشترکہ طور پر ایک شاندار چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد کیا تاکہ کھیلوں کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا جا سکے۔

آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے 25 افراد پر مشتمل وفد نے دعوت پر پاکستان میں چینی سفارتخانے کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا۔ میچ سے قبل، چینی سفارت خانے کے منسٹرشی یوانچھانگ اور آل پاکستان چائنافرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اخلاق عثمانی نے اظہار خیال کیا اور دونوں عوام کے درمیان دوستانہ روابط کے فروغ میں کھیلوں کے تبادلے کے اہم کردار پر زور دیا۔
 فٹ بال

70 منٹ تک جاری رہنے والے دوستانہ میچ میں دونوں ٹیموں نے میدان میں شاندار مہارت اور دوستانہ جذبے کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے کے اختتام پر، دونوں اطراف کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر شریک کھلاڑیوں کو یادگاری تمغے دیے۔
یہ فٹ بال میچ چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے سی ایم جی کے شعبہ اردو کی ایک اور اختراعی کاوشتھی، جس سے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملی ہے۔