بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کا جشنِ بہار ایوننگ گالا نے دنیا کے اربوں ناظرین کو شیر کے سال میں خوش آمدید کہا ہے۔ اس شاندار ثقافتی شو میں خوبصورت گانے، روائتی رقص، مزاحیے خاکے، سنسنی خیز کرتب اور جدید ٹیکنالوجیز سے ناظرین کے لئے شاندار تفریح پیش کیا گیا ہے ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق یہ شو 1983 سے باقاعدگی سے پیش کیا جارہا ہے اور نئے قمری سال کے موقع خاندانوں کو مل بیٹھ کر خوشیاں سمیٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سال جشن بہار ایوننگ گال کی 40ویں سالگرہ بھی ہے۔
گزشتہ چالیس سالوں کی ترقی کے بعد “اسپرنگ فیسٹیول ایوننگ گالا” سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی اور اطلاق کی نمائش کا ایک جامع پلیٹ فارم بن چکا ہے، جو ہر سال تمام ناظرین کے ایک نئے جمالیاتی ذوق کی تسکین کرتا ہے۔ مثال کے طور پر 2021 میں، اسپرنگ فیسٹیول گالا میں اختراعی ٹیکنالوجیز کا اطلاق، AI+VR 3D کی پہلی ایپلی کیشن سے ناظرین کے لیے ایک شاندار سمعی و بصری تجربہ پیش کیا گیا ہے۔
دنیا بھر کے 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 600 سے زیادہ میڈیا نے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” کو نشر اور رپورٹ کی ہے۔