بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری تقریب 3 ستمبر کو بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ نے اس تقریب کی کوریج کے لیے براہ راست نشریات پیش کیں.
5 ستمبر کی صبح 10 بجے تک، اس یادگاری تقریب کے آل میڈیا چینلز کی براہ راست نشریات اور ری براڈکاسٹ نے85 زبانوں میں کل 33.94 ارب لوگوں تک رسائی حاصل کی۔ براہ راست نشریات اور نیوز ویڈیوز 135 ممالک اور خطوں کے 2386 بین الاقوامی مین اسٹریم میڈیا کی جانب سے نشر کی گئیں، اور مختلف زبانوں میں رپورٹنگ کی ریڈرشپ کی تعداد 2.2 ارب تک پہنچ گئی۔