بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2025 میں دیہی احیاء کے حوالے سے ٹاپ 10 خبریں جاری کی گئیں ۔
ان خبروں میں سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں منظور کردہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے میں دیہی امور کو ترجیح دینا ، “سبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثے ہیں” کے تصور کے تحت چین میں حاصل کردہ نمایاں کامیابیاں ، اناج کی پیداوار میں تاریخ میں پہلی بار 765 بلین کلو گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچنا ،
زرعی شعبے میں اعلی معیاری پیداواری صلاحیت کے ساتھ زرعی جدیدیت کو فروغ دینا ، غربت کے خاتمے کی مہم میں حاصل کردہ ثمرات کو مضبوط بنانا ، دیہات میں مواصلاتی نیٹ ورک کا قیام ، دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کی شرح چھیانوے فیصد تک پہنچنا اور کلینکس کی تعمیر ، نیز خوبصورت دیہات اور دیہی احیاء کے لیے مختلف پالیسیاں اور اقدامات شامل ہیں ۔









