بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ نے 2025 میں آبنائے تائیوان سے متعلق جو ٹاپ 10 خبریں جاری کیں ان کی تفصیلات یہ ہیں ۔
۱۔ بیجنگ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی اسیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی جس میں قومی خودمختاری، چین کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے مضبوط تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
۲۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں آبنائے تائیوان کے ‘دونوں کناروں کے تعلقات کے پرامن فروغ اور مادر وطن کی وحدت کے آگے بڑھانے ‘ کو ‘پندرہویں پانچ سالہ منصوبے ‘ کے اہم حصے کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔
۳۔5 جون کو صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو تائیوان کے معاملے کو احتیاط کے ساتھ نمٹانا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ون چائنا پالیسی پر قائم رہے گا۔ 24 نومبر کو صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے ایک اور ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں شی جن پھنگ نے تائیوان کے معاملے پر چین کے اصولی موقف کو واضح کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کی چین میں واپسی دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ چین کے لیے تائیوان کے معاملے کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
۴۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چینگ لی وین کو کومنتانگ پارٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔
۵۔قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 25 اکتوبر کا دن تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کے دن کے طور پر منایا جائے گا ۔
۶۔25 اکتوبر کو بیجنگ میں تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ منانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔
۷۔یکم سے 2 اپریل تک، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے تائیوان جزیرے کے آس پاس تربیتی مشق کا اہتمام کیا، جس میں زمینی، سمندری، فضائی اور توپ خانے کی فوجیں شامل تھیں۔
۸۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے “تائیوان کی علیحدگی ” کے حامیوں اور تائیوان کے ہم وطنوں پر ظلم کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف رپورٹنگ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی کالم شروع کیا۔
۹۔ پندرہ جون کو سترہوٰاں آبنائے تائیوان فورم صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں ہوا ۔
۱۰۔ 20 نومبر سے، تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے مین لینڈ میں داخلے کے لیے گزر گاہوں کی تعداد 58 سے بڑھ کر 100 تک کر دی گئی ۔









