فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو سیاست چمکانا چاہتے ہیں جوکہ ہونے نہیں دیں گے 23مارچ کا دن جشن کا دن ہے لوگ اکھٹے ہونگے تو احتجاج کرلیں گےمخالف جماعتیں الیکشن کو متنازعہ بنانے کے لیے ای وی ایم کی مخالف کر رہی ہیں
ایسا ممکن نہیں کے آپ ووٹ کسی ایک کو ڈالیں اور وہ کسی اور کا نکلے ہم اپوزیشن کے تمام تحفظات دور کرنے کے لیے مل بیٹھنے کو تیار ہیں قانون بن چکا ہے اب آئندہ الیکشن اس ہر ہی ہوں گے یونیورسٹی میں آنے کا مقصد زراعت میں نئے پراجیکٹس پر کام کرنا ہے ہم جس قدر ہو سکا زرعی شعبہ میں بہتری کے لیے معاونت کریں گے
زرعی یو نیورسٹی میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہ فیصل آباد ہمارے ملک کا بہترین ٹیکسٹائل سیکٹر ہے اس شہر کی ایک خصوصیات میں اس کی زرعی یونیورسٹی بھی ہے حکومت سے جس قدر ہوا زرعی شعبہ میں بہتری کے لیے معاونت کریں گےزرعی یونیورسٹی کا ملک کی زراعت میں اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ای وی ایم مشین سے کیا تحفظات ہیںہم نے جو پریزنٹیشن دی تھی اس میں یہی بتایا تھا کہ اگر شبلی فراز کو ووٹ ڈالے گے تو وہی سلپ نکلے گی ووٹر کو یقین ہوگیا کہ جو ووٹ میں نے ڈالا ہے اسی کا ووٹ انتخابی نشان کی صورت میں آرہا اسی کو بیلٹ باکس میں ڈال رہے ہیں اپوزیشن کو اب بھی ویلکم کرتے ہیں کہ وہ آئیں مشن کو سمجھے سوالات تجویز دے لیکن مخالف برائے مخالفت نا کرے اب دور بدل رہا ہے ہم نے دیکھنا ہے کہ الیکشن کو کس طرح غیر متنازعہ بنانا ہے جو ہارنے والا ہار مانے اور جیتنے والا جیتے میں اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے ٹیکنیکل ایکسپٹرس کے ساتھ ہیں اور تسلی کرے کچھ جماعتوں اور لوگوں کا دارومدار ہی پرانے سسٹم پر ہے دنیا میں تو ہمیں اس سے بہتر سسٹم بتادیں ورنہ یہ تو ہے مولانا فضل الرحمان ان کی صدارت کررہے ہیں جو خود آپس میں لڑ رہے ہیں مریم نواز بس گانے ہی گائیں اور یہی کام کریں