اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد کیا جائیگا ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ آج اپنے کیس میں پیش ہونے آیا ہوں ہم چاہ رہے تھے جو بھی گواہ آئیں ان کے پاس اصل دستاویزات ہونے چاہئیں فوٹوسٹیٹ کاپی بغیر تصدیق اس کی حیثیت نہیں ہوتی کیونکہ اگر سیکرٹری کے سائن بھی اگر کسی دستاویز پر مشکوک ہوں گے تو پھر کیس آگے کیسے چلے گا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اور دیگر راہنماوں نے واضح کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد کیا جائیگا استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے اندر کوئی اختلافات/تحفظات ہیں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے ہیں استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جولوگ ٹی وی چینلز پر بات کررہے تھے چیئرمین پارٹی نے انہیں کہا ہے کہ آپ سی ای سی کی میٹنگ تک انتظار کریں وہ سی ای سی کی میٹنگ میں پارٹی کو اعتماد میں لیں گے