تر جمان پنجاب حکومت

پی ڈی ایم کے جلسو ں سے کورونا بڑھنے کا خد شہ ہے’ تر جمان پنجاب حکومت

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسو ں سے کورونا بڑھنے کا خد شہ ہے، اپوز یشن جماعتیں اپنی سیا ست چمکانے اور اپنی کر پشن بچانے کیلئے عوامی زند گیو ں سے کھیل رہی ہے،کورونا کی موجودگی میں پی ڈی ایم کی قیاد ت جلسے جلسو ں سے ہر صور ت گر یز کرے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتیں یاد رکھیں کہ حکومت کیخلا ف جلسے جلو سو ں کا یہ و قت منا سب نہیں، کورونا سے بچائو ں کیلئے پوری دنیا میں تمام سر گرمیا ں معطل ہو چکی ہیں اپوز یشن جماعتو ں کے قا ئد ین بھی” میں نہ مانو ں” کی ضد چھوڑ کرعوام پر تر س کھا ئیں ۔

انہو ں نے کہا کہ اپوز یشن جماعتیں روزانہ کی بنیاد پر بھی جلسے کر لیں نہ وزیراعظم عمران خان ان کے مطا لبہ پر استعفیٰ دینگے اورنہ ہی اپوز یشن کی کر پٹ قیاد ت کو چور دروازاے سے ڈھیل ملے گی ۔ این آر او کی خواہش مند سیا سی پار ٹیو ں کی لیڈر شپ کو بہر حال کر پشن اور قومی خزانہ سے لو ٹی دو لت کا حسا ب دینا پڑے گا۔