حلیم عادل شیخ

پی ڈی ایم کے احتجاج،دھرنے، جلسے، استعفے، سب جھوٹ عوام کے سامنے آچکا ہے ،حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے ہیکہ گیارہ جماعتی چوروں کا ٹولا پی ڈی ایم ملک کی ترقی سے خوش نہیں۔

پی ڈی ایم والے تمام حربے ناکام ہونے کے باوجود ڈھٹائی سے عوام کی بات کر رہی ہے۔ احتجاج،دھرنے، جلسے، استعفے، سب جھوٹ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ پی ڈی ایم اصل میں پاپا ڈیڈی مولانا بچائو موومنٹ ہے۔ عوام کا مسترد کردہ کرپٹ ٹولا عوام کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔ ملک و قوم کو لوٹنے والے سیاستدان کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔ پاکستان کی عوام ان چوروں کے خلاف ووٹ کے ذریعے عدم اعتماد کی تحریک الیکشن میں ووٹ کے ذریعے پیش کر چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت درست سمت پر ہے مہنگائی پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ آج معیشت تیزی سیمستحکم ہو رہی لیکن یہ این آر او دلاؤ ٹولا ہرصورت ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کئی دہائیوں سے کشمیر کی عوام پر ظلم،جبر کے پہاڑ کھڑے کئے جارہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش اور کشمیری عوام پر مظالم سے اس کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے، اپنے قانون سے بھارت عوامی رائے عامہ تبدیل نہیں کر سکتا۔ پاکستان کل بھی کمشیریوں کے ساتھ تھا آج بھی کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔

بھارت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کی غلط فہمی ہے کہ اس مسئلے کو دبا دے گا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداتوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، کشمیر یہ پوری ایشیا کے امن امان کا معاملہ ہے۔ بھارت نے قانون کی خلاف ورزی کر کے انسانی آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے، بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ کئی دھائیوں سے کشمیری عوام کو بھارت نے قید کر رکھا ہے۔ آج کے دن پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔