اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی گاڑی کا سٹیئرنگ کسی کے پاس، انجن کسی اور کے کنٹرول میں ہے، بریک کسی اور کے پاﺅں کے نیچے ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ لندن سے گیئر لگانے والوں کی ہینڈ بریک کراچی والے کھینچ دیتے ہیں، اس گاڑی کا حادثے سے دوچار ہونا یقینی ہے۔








