الیکشن

پی ڈی ایم کی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی گئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیارکرلی گئی ، دستاویزات ملتے ہی پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن چیلنج کریگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے فاروق ایچ نائیک نے درخواست تیار کرلی، فاروق ایچ نائیک پی ڈی ایم کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں گے۔دستاویزات ملتے ہی ڈی ایم سینیٹ الیکشن چیلنج کرے گی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نام پر مہر لگانا مسترد نہیں کیا جا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ آئینی درخواست کو سن کر فیصلہ کرے۔

،درخواست میں کہا گیا کہ 7مسترد ووٹوں کو گیلانی کے حق میں شامل کیا جائے تو49ووٹ بنتے ہیں، جان بوجھ کر ووٹوں کو نام کے اوپر مہر لگنے پر اعتراض کیا گیا، مسترد ووٹوں کو گیلانی کے حق میں کاؤنٹ کرنے سے گیلانی جیت جائیں گے۔یاد رہے گذشتہ روز پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔