اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں خطاب نہ کرنا اشارہ ہے پی ڈی ایم کو نواز شریف قبول نہیں ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ابھی تو مزید وکٹیں گرنا باقی ہیں، رسوائی اور ذلت پی ڈی ایم کا مقدر ہے۔