اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صدق کے بیان کی بات پس منظر چلی جائے گی ۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام گوجرانوالہ اور کوئٹہ جلسوں کے ملک دشمن بیانیے اور مزار قائد کی بیحرمتی کا حساب چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکی قومی اداروں کے خلاف زہر پھیلا کر دشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے







