ڈاکٹر شہباز گل

پی ڈی ایم کرپٹ پارٹی الائنس ہے،2008 سے2018تک کرپشن کا سنہری دور تھا، شہباز گل

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کرپٹ پارٹی الائنس ہے،2008 سے2018تک کرپشن کا سنہری دور تھا،قوم نواز شریف سے کرپشن کا حساب مانگ رہی ہے،الیکشن میں دھاندلی کا رونا رونے والے اصلاحات سے بھاگ رہے ہیں،چھانگا مانگا کی سیاست عمران خان نے دفن کر دی اب شفافیت کا راج ہوگا۔

اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہپی ڈی ایم کرپٹ پارٹی الائنس ہے،2008 سے2018تک کرپشن کا سنہری دور تھا،بے پناہ کرپشن کے ذریعے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا،ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھ کر معیشت کو نقصان پہنچایا گیا،آج روپے کی قدر ماضی کے غلط فیصلوں کی بدولت کم ہوئی، شہباز گل نے کہا کہقوم نواز شریف سے کرپشن کا حساب مانگ رہی ہے،الیکشن میں دھاندلی کا رونا رونے والے اصلاحات سے بھاگ رہے ہیں،چھانگا مانگا کی سیاست عمران خان نے دفن کر دی اب شفافیت کا راج ہوگا۔