اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا قافلہ جاری رہے گا اور عمران نیازی کی ناکام، نااہل اور کرپٹ حکومت کو رخصت کر کے دم لے گا۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ملتان میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور پی ڈیم ایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمران نیازی عوام کی عدالت کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں،ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔