لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا انجام روز بروز واضح ہوتاجارہاہے ان کا کوئی مستقبل نہیں، حکومت اللہ کی ہے لیکن ہر روز گزرتے دن تک حکومت مزید مضبوط ہو رہی ہے، سینیٹ انتخابات میں نقد محبتیں ہماری حکومت میں ممنوع ہے ،
شیڈول فورتھ پر تحریک لبیک کے ساتھ تفصیلی بات ہو چکی ہے، جو مذہبی قیادت و حکومت کو لڑانے کروانے کی کوشش کررہے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے باغ جناح کے کاسموپولیٹن کلب میں قومی امن کمیٹی پاکستان کے زیرا ہتمام ”قومی یکجہتی کے تقاضے ”کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورا لحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور برصغیر پاک و ہند امن و آتشی کا خطہ ہے، بدقسمتی سے کچھ عرصہ سے نفرت کا بیج بونے والے لوگ آ گئے ہیں کوشش رنگ و نسل علاقائیت کلچر مذہب و دین کے نام پر تقسیم کریں، نفرت کا ایسا زہر ہے جس کی موجودگی میں بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آہنگی امن سلامتی کی بات کریں۔
ا نہوںنے کہاکہ سبز ہلالی پرچم کے نیچے رہنے والے سب بھائی بھائی ہیں۔ بانی پاکستان کہتے رہے کہ ملک کو لباس زبان اور علاقوں پر کوئی تفریق نہیں ہوگی، ریاست مدینہ سے بھی یہی سبق ملتا ہے کہ سب بھائی بھائی ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ فریڈم آف پریس کے نام پر یورپ خاتم النبین کی ناموس پر حملہ کسی صورت قبول نہیں ہے ، کسی بھی معاشرے میں آزادی اظہار رائے کے نام پر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچاتی ہیں اس رویے پر دنیا کو سوچنا ہوگا اس سے انتشار پھیلتاہے، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے معاملہ پر پارلیمنٹ میں بحث کروائی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ شیڈول فورتھ پر تحریک لبیک کے ساتھ تفصیلی بات ہو چکی ہے، جو مذہبی قیادت و حکومت کو لڑانے کروانے کی کوشش کررہے ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، ہم مفاہمت و رواداری کی بات کرتے ہیں ۔
پی ڈی ایم کا انجام روز بروز واضح ہوتاجارہاہے ان کا کوئی مستقبل نہیں، حکومت اللہ کی ہے لیکن ہر روز گزرتے دن تک حکومت مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں نقد محبتیں ہماری حکومت میں ممنوع ہے ۔ پیر نور الحق قادری کا پی ڈی ایم کے مستقبل پر شاعرانہ طنز،پی ڈی ایم کاانجام ایسے ہی ہے جیسے اے محبت تیرے انجام پر رونا آیا۔