ڈاکٹر شاہد صد یق 176

پی ڈی ایم کاکراچی شو فلا پ ثا بت ہو گا’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( ایرپورٹنگ آں لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ پی ڈی ایم کاکراچی شو فلا پ ثا بت ہو گا،اپوز یشن جماعتیں 2023تک صبر کر یں جلسے جلو سوںسے حکومت ختم نہیں ہو گی ، تین سا لو ں سے پی ڈی ایم صر ف اپنی کر پشن بچانے اور این آر او لینے کی جنگ لڑرہی ہے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تین سا لو ں میں اپوز یشن نے ملک کے کو نے کو نے میں انتشار پھیلانے کی ہر ممکن کو شش کی جسے عوام نے مسترد کر دیا، کراچی میں بھی پی ڈی ایم حکومت کے خلا ف پھر پور طا قت کامظاہرہ نہیں کر سکے گی، پی ٹی آئی کسی بھی مرحلے میں اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے احتجاج، دھرنوں، استعفوں اور دھمکیوں سے نہیں گھبرائی۔

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا رہے ہیں۔ 2023سے پہلے عام انتخابات کا سیاسی مخالفین کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایم والے کچھ بھی کر لیں تحریک انصا ف حکومت وزیراعظم عمران خا ن کی قیاد ت میں اپنی آ ئینی اور قانونی مد ت پوری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں