سینیٹر فیصل جاوید

پی ڈی ایم چاہتی ہے عمران خان ان سے مصالحت کرلیں،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم چاہتی ہے عمران خان ان سے کسی طرح مصالحت کرلیں، بغیراین آر او کے پی ڈی ایم سے عوامی مسائل پر بات ہوسکتی ہے۔

پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مریم بی بی پر کوئی بات نہیں کروں گا، جس اسپیڈ سے مریم نےن لیگ کاکباڑاکیا اس اسپیڈ سے بلاول نے پی پی کا نہیں کیا۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے استعفے اور مارچ ٹھس ہوگئے ہیں، لوگوں نے کہا کسی کی چوری بچانے کیلئے عوام سڑکوں پرنہیں آتے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم چاہتی ہے عمران خان ان سے کسی طرح مصالحت کرلیں ، ان کی عادتیں بگڑچکی ہیں، پہلے این آراو لیتے آئے ہیں،

وزیراعظم نے انہیں این آراو دینا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے اندر پھوٹ پڑی اور پی پی کے بیشترلوگوں نے استعفے دینے سے ہی انکار کر دیا، ان رہنماں نے کہا چند لوگوں کی چوری بچانے کیلئے استعفے کیوں دیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ پوری پی ڈی ایم بندگلی میں جاچکی ہے، بغیر این آر او کے پی ڈی ایم سے عوامی مسائل پر بات ہوسکتی ہے، اجمل قادری نے بتایا نوازشریف کے کہنے پر وہ اسرائیل گئے۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جیسے عمران خان نے دنیا میں اسلام کی ترجمانی کی ویسی کسی اور نے نہ کی۔