اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم رہنماﺅں نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئیے۔
پی ڈی ایم رہنماں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز دی،فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی۔ مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں، اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی،پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم رہنماں نے لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔