سید یوسف رضا گیلانی

پی ڈی ایم نے شوکاز نوٹس دئیے ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے جواب نہیں دیا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس دئیے ہیں تاہم اب تک اس کا جواب نہیں دیا۔

سینیٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فی الحال ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ابھی تک پی ڈی ایم نے ہمیں شوکاز نوٹس دئیے ہیں جس کا ہم نے جواب نہیں دیا، ہمارے جواب کے بعد جو صورتحال بنے گی اس پر رائے دیں گے۔