فیاض الحسن چوہان 257

پی ڈی ایم نے سینیٹ کی ایک سیٹ پر اربوں روپے لگا کر بھی اپنا منہ کالا کر لیا ہے’فیاض الحسن چوہان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف، زرداری، باچا خان خاندان کی تیسری چوتھی نسل اس وقت سیاست میں ہے، پھر بھی پاکستان کو گزشتہ دو سالوں میں تباہ کرنے کا بھونڈا الزام اور بے تکی منطق سمجھ سے باہر ہے۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے فالودے والے، پاپڑی والے، ذاتی ملازمین کے ذریعے کرپشن کے نت نئے طریقے ایجاد کیے۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ کی ایک سیٹ پر اربوں روپے لگا کر بھی اپنا منہ کالا کر لیا ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں نے ملک کا سوا ستیاناس کر کے ہمارے حوالے کیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2018 میں پاکستان پر 95 ارب کا ڈاکومنٹڈ اور 32 ارب ڈالر کا ان ڈاکومنٹڈ قرضہ تھا۔ بغیر ریکارڈ اور ثبوت کا 32 ارب ڈالر کا قرض بھی پی ٹی آئی حکومت واپس کرنے کی پابند تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت کے پہلے تین ماہ میں دس ارب واپس کیے۔ گزشتہ ادوار میں ملک میں سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہو رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں