فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم ملکی سیاسی میدان سے آوٹ ہوچکی، فیاض الحسن چوہان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملکی سیاسی میدان سے آوٹ، غیر متعلق اور خارج از بحث ہو چکی ہے۔

مظلوم ہزارہ شہدا کی شہادتوں پر سیاست چمکانے کی کوشش (ن)لیگ کی شرمناک ترین حرکت تھی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سیاسی بیگانگی سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم کے موقع پرست قائدین کسی بھی حد تک جا رہے ہیں۔ پچھلے دو سال سے اپوزیشن بالخصوص (ن) لیگ ایک مفرور مجرم کی بیماری پر سیاست کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ خاندانی مفاد پرستی میں آل شریف کسی بھی پستی تک جانے کو تیار ہیں۔ سانحہ مچھ پر سیاست کرنا (ن)لیگ کی بھونڈی حرکت ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہزارہ برادری نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کر کے اپوزیشن کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔