لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیرکالونیزوجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت کوچیلنج ہے اقبال پارک میں50ہزار کرسیاں لگائیں اوربھریں،اپوزیشن50ہزارکرسیاں بھردے تومیں اسی وقت سیاست کوخیربادکہہ دوں گا،پی ڈی ایم نے پارک کے5ویں حصے کو بھی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی،دس دس فٹ پرکرسیاں لگائی گئیں جو7ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں،
اقبال پارک میں ایک فٹ کے فاصلے سے تقریبا50ہزارتک کرسیاں لگانے کی گنجائش ہے، اتوار کو اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تھریٹ الرٹ کے باوجودپی ڈی ایم جلسہ عوام کی زندگیاں داﺅپرلگانے کے مترادف ہے۔