کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ جس مقاصد کے لیے ہمارے چیئرمین نے پی ڈی ایم بنائی اسے قائم رکھنے کے لیے سب پارٹیاں متفق ہوں گی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان کا کہنا تھا کہ تھوڑے اختلافات اپنی اپنی رائے ہوتے ہیں لیکن ان کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ گئی۔ پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل اہم پارٹیوں کا خیال ہے کہ ان کی انفرادی پوزیشن کے لحاظ سے اپنے اپنے موقف ہیں اس کو ساتھ لے کر فیصلہ کرنا چاہیئے تو بہتر ہوگا۔