اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ا پنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں، بلاول زرداری کا عدم اعتماد پر زور، احسن اقبال کے اس پر شکوک و شبہات اورمریم نواز کا لانگ مارچ پر اصرار ہے، یہ سب پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔