بابر اعوان

پی ڈی ایم رینٹ اے کراؤڈ ہے ،مریم نواز نے ملک کو ایتھوپیا سمجھ رکھا ہے ، بابر اعوان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ( پی ڈی ایم) کو رینٹ اے کراؤڈ قر ار دید یا ۔

پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے اب صرف فساد باقی رہ گیا ہے ۔مریم نواز کے فوج سے متعلق بیان پر پارٹی پر پابندی لگ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کو ایتھو پیا سمجھ رکھا ہے مریم نواز نے کہا کہ فوج کے رینکس کے اندر بغاوت ہو ان کے اس بیان پر پارٹی پر پابندی لگ سکتی ہے یہ لو گ کہتے ہیں کہ فوج انتخابات میں مداخلت کر تی ہے حالانکہ گلگت بلتستان انتخابات میں فوج یا رینجرز نہیں تھے بلکہ سندھ حکومت کے اہلکار تھے۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ( پی ڈی ایم) کو رینٹ قراردیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹو ٹ چکی ہے اب صرف فساد باقی رہ گیا ہے ۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کی 100فیصد وطن واپسی کا چانس ہے لندن گئے ہوئے میاں صاحب کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے اس ایک سال کے عرصے میں انہوں نے ڈسپرین کی ایک گولی بھی نہیں کھائی وہ لندن میں مہنگے کافی شاپس اور شاپنگ ہال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں اب تو سنا ہے کہ ان کے گردوں میں پتھری ہے اور وہ ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔