مریم نواز 174

پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے ، مریم نواز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مریم نواز نے کہا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود آج بھرپور جلسہ ہوگا۔ اتوار کو مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے مینار پاکستان کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود آج بھرپور جلسہ ہوگا۔ حکومت کو آخری دھکا لگائیں گے۔

پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور جاگ رہا ہے تاکہ کوئی جلسہ گاہ پر شب خون نہ مارے۔ عوامی سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کوئی نہیں بچاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں