سعد رفیق

پی ڈی ایم تحریک ضرور کامیاب ہوگی، ملک کو خطرات لاحق ہیں،سعد رفیق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک ضرور کامیاب ہوگی، ملک کو خطرات لاحق ہیں، کورونا وبا کے باوجود لوگ حکومت کیخلاف باہر نکل رہے ہیں، اجازت ملے نہ ملے لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا۔

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں پنجاب کو بڑا بھائی قرار دیا اور واضح کیا کہ جب بڑا بھائی نکلتا ہے تو مسائل حل ہوتے ہیں، اجازت ملے یا نہ ملے، 13 دسمبرکو پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا، عوام کورونا وبا کے باوجود جلسے میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے، ہم خود حکومت میں رہے ہیں، پتہ ہے اپوزیشن کے اتحاد اور جلسوں کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔