اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس سے سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان بڑا واضح اور جمہوری ہے، جو فیصلہ سی اے سی کے اجلاس میں ہوا تھا وہی زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کے سامنے رکھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی کی ایک سپریم باڈی ہے، آصف علی زرداری نے کہی نہیں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ گیا ہے، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ائیندہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ زرداری صاحب کے بیان کے حوالے سے پی ڈی ایم کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، نوازشریف کے آنے کے حوالے سے زرداری کا بیان حقائق پر مبنی ہے، مولانا فضل رحمان نے بھی آج نوازشریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا۔
انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا غصہ بجا تھا، مولانا صاحب کو پی ڈی ایم کے سات ووٹ نہ ملنے پر ناراضگی کا حق بنتا ہے۔