کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اب بتائے کہ نااہل اور نالائق کون ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پی ڈی ایم مہنگائی پر مارچ پہ مارچ کررہے تھے، ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ وہ بیج ہے جو پی ڈی ایم نے بویا۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم کہتے رہے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے اور یہ ہمیں جھوٹا کہتے رہے، 10 روز میں پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے تیل کی قیمت 300 سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہے اور بجلی کے نرخ بھی 50 فیصد سے زیادہ بڑھادیے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اب بتائے کہ نااہل اور نالائق کون ہے، جھوٹوں کی نانی آج بھی پہلے کی طرح جھوٹ بول رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کے مہنگے ہونے پر مولانا میں شرم ہوتی تو خودکشی کرلیتے، مولانا جھوٹے اور مکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اس ملک کی بیماری ہے آج مہنگائی پر منہ پہ تالا لگا ہوا ہے جبکہ ان کا بیٹا پوری دنیا میں گھوم رہا ہے اور اپنے ملک کے حالات کی فکر نہیں۔