فواد چوہدری

پی ڈی ایم آخری سانسیں لے رہی ہے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست مسلسل ناکام ہورہی ہے، یہ اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست مسلسل ناکام ہورہی ہے، اپوزیشن کی سیاست بچگانہ سوچ پر مبنی ہے، پی ڈی ایم آخری سانسیں لے رہی ہے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اور مریم نواز فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے، ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے اپوزیشن کے بیانات کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے۔