لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 7محکموں کی 85آسامیوں پرامیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ،محکمہ انڈسٹری،پی اینڈ ڈی ، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کی آسامیوں پرامیدوار کامیاب قرار،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ انڈسٹری میں اسسٹنٹ سول انجینئر کی آسامی پر 5امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔پی اینڈ ڈی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی 8آسامیوں پر 26امیدوار کامیاب قرارپائے۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ میں اسسٹنٹ انجینئر کی 5آسامیوں پر 26امیدوار کامیاب ٹھہرائے گئے۔کمیونی کیشن اینڈ ورکس میں 42آسامیوں پر 179امیدواروں نے میدان مار لیا۔اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی 29آسامیوں پر 4ہزار 29امیدوار کامیاب ہوئے۔ترجمان کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے تحریری اور حتمی امیدواروں کینوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔








