پنجاب پبلک سروس

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں میں بھرتی کیلئے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں بھرتی کے لئے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

محکمہ آبپاشی، ایکسائز، لیبراور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں بھرتی ہونی ہے،کامیاب امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں سٹینوگرافر کی 10آسامیوں کے لئے ہونے والے امتحان میں 102امیدوار انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ کے لئے کامیاب قرار پائے۔

محکمہ آبپاشی میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی 44آسامیوں کے لئے 44امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ محکمہ آبپاشی گریٹر تھل کینال زون میں ضلعدار کی اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیئے گئے ، جن میں دو امیدوار، محسن حیات اور احسن شہزاد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں سب انجینئر کی اسامیوں کے لئے ہونے والے امتحان کے نتیجے میں دو امیدوار، محمد شاہ زیب اور محمد مبین قادرکو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔