پی پی ایس سی

پی پی ایس سی کا سرکاری محکموں کی مختلف آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سرکاری محکموں کی مختلف آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

محکمہ زراعت میں سائنٹفک آفیسر کی 19 آسامیوں کے لیے 85 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔فنانس ڈیپارٹمنٹ میں آڈٹ آفیسر کی آسامی کے لیے 9 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد شاہ زین وڑائچ، خواجہ خالد ولید، محمد شعیب ظفر سلطانی، سدرہ بشارت، رانا آشر سلیم، نشا طارق، ماہ نور وسیم بٹ، عکاشہ صادق، حسیب قیصر شامل ہیں۔محکمہ ٹورسٹ سروسزز میں انسپکٹر کی آسامی کے لیے امیدوار مصطفی فرید کامیاب ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری میں کنسلٹنٹ یورولوجسٹ کی 8 آسامیوں کے لیے امیدوار کامیاب ہوئے جن میں الہی بخش، عامر امتیاز خان، فیصل رف خان، عمر حسیب ذوالفقار، فرحت عباس، محمد امین، محمد رحیم سجاد، شیراز عبد الستار شامل ہیں۔ تین آسامیاں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں۔محکمہ صحت میں سینئر رجسٹرار سرجری کی 87 آسامیوں کے لیے کامیاب امیدواروں میں جنید خالد، را ناصرہ سلیم، شعیب انور، سجیل احمد، زین مختار، سلیمان آصف اور دیگر شامل ہیں۔

ان امیدواروں کی فہرست میں 40 سے زائد کامیاب امیدوار شامل ہیں، جنہوں نے اپنے میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی۔سینئر رجسٹرار اورتھوپیڈک میں 39 امیدوار اس آسامی کے لیے کامیاب ہوئے جن میں فیضان مجید، محمد عدنان، محمد سلمان خلیل اپل، نبیل یزدانی، زاہد شفیق، محمد شاہد ستار، فدا حسین، اور دیگر شامل ہیں۔ 5 سیٹیں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کو متعلقہ محکموں کی جانب سے انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔